A-12 2nd Floor Pak Business Center GT Road Peshawar.
Email: khyberchamber.sec@gmail.com
0315 9724447 091 9225451-2

سید جواد حسین کاظمی بانی و گروپ لیڈر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

اسلام آباد: سید جواد حسین کاظمی بانی و گروپ لیڈر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیئرمین بارڈرز ٹریڈ منیجمینٹ فورم کی وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں سرحدات کی بندش کے باعث پیش آنے والی صورتحال سے تاجروں کے تحفظات اور نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی گئ اس موقع پر جواد کاظمی نے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بتایا کہ سرحدات پر سینکڑوں کی تعداد میں اشیائے خوردنوش جن میں سبزی و فروٹ و دیگر سامان شامل ہیں کے ٹرک سرحدات پر کھڑے خراب ہونے کو ہیں جس سے تاجروں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جو موجودہ حالات میں تاجر اس کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لیئے مال بردار گاڑیوں (ٹرانزٹ کارگو) کے ساتھ ساتھ سرحدات پر کھڑی ایکسپورٹ کی گاڑیوں کو بھی تمام مروجہ SOP اور فیومیگیشن سپیرے کے بعد سرحد کراس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر کو مزید نقصانات سے بچ سکیں اور اس سے وابسطہ ڈرائیور، دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو بھی ریلیف مل سکے۔ اس ضمن میں تاجر برادری اور بارڈر سے منسلک چیمبرز خیبر چیمبر آف کامرس اور کرم چیمبر آف کامرس حکومت کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور رضاکرانہ بنیادوں پر تمام تاجروں کو Fumigation سپیرے کی سہولت دینے کو بھی تیار ہیں اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ عوام اور تاجر برادری کافی مشکل سے دوچار ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور اس مشکل وقت میں تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑینگے ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان نے سید جواد حسین کاظمی کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائ اور کہا کہ وہ جلد اس معاملے کو وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھ کر ایک لائحہ عمل تیار کروائینگی۔