خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب کرنل (ر) محمد صدیق آفریدی
خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب کرنل (ر) محمد صدیق آفریدی اور سید جواد حسین کاظمی گروپ لیڈر کی درخواست پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی صدر جناب میاں انجم نثار کی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت جناب عبدالرزاق داود سے رابطہ کیا اور خیبر چیمبر کے ممبران کی سرحد پر کھڑی مختلف ایکسپورٹ گاڑیوں کو تمام مروجہ SOP اپنانے کے بعد ایکسپورٹ کی اجازت دینے کیلیئے درخواست کی جس پر عبدالرزاق داود صاحب نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مورخہ27 اپریل بروز پیر سے بارڈر کو ہفتے میں تین دن کی بجائے 5 دن مال بردار گاڑیوں اور ایکسپورٹ کی سہولت کیلیئے اجازت دےدی جائے گی۔ جس پر خیبر چیمبر آف کامرس نے میاں انجم نثار صدر (ایف پی سی سی آئ) اور مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داود کا شکریہ ادا کیا۔